اسکول کا بہتر ماحول بچوں کی تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے: امیر الحق/اعجاز عادل
مہوا ویشالی: شبانہ فردوس: تعلیم دنیا کی وہ چابھی ہے جس سے آپ مستقبل کے کسی بھی بندے تالے کو کھول سکتے ہیں شرط ہے کہ تعلیم کے ساتھ بچوں کو تربیت بھی ملی ہو یہ باتیں محفوظ سنیچر کو ترانہ کے وقت ایک مختصر بیان میں اعجاز احمد عادل (فتح پور جلال پور اردو) اور امیر الحق (نیو پرائمری اسکول اختیار پور، سیہان ٹولہ محمد پور) نے کہا انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسکول کا اچھا اور سازگار ماحول بچوں کی تعلیمی نشوونما کے لیے نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں نظم و ضبط، صاف ستھرا ماحول اور اساتذہ کی رہنمائی موجود ہو، وہاں طلبہ بہتر انداز میں علم حاصل کرتے ہیں اور تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ والدین اور اساتذہ دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ بچوں کے لیے ایسا ماحول فراہم کریں جس سے ان کی ذہنی و اخلاقی تربیت بھی بہتر ہو سکے۔ ایک مثبت تعلیمی فضا ہی قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ اس موقع پر صدر مدرس شکیل احمد ، انیتا سنگھ ، امیر الحق ، کماری امیتا ، شمع پروین وہیں فتح پور جلال پور میں اعجاز احمد عادل ، شیکھا یادو ، زاہدہ نغمہ سمیت دیگر اساتذہ کرام موجود رہے । ۔ رپورٹ زاہد وارشی








